ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ملازمہ کامبینہ قتل، پوسٹمارٹم رپورٹ سےحقیقت سامنےآگئی

گھریلو ملازمہ کامبینہ قتل، پوسٹمارٹم رپورٹ سےحقیقت سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) دوروزقبل لاپتہ ہونےوالی گھریلو ملازمہ کی لاش نالے سےبرآمد ہو گئی، پوسٹمارٹم رپورٹ نے 16سالہ عظمیٰ کے قتل کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ سےعیاں ہوگیا کہ گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا،مقتولہ کے سینے پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے،اقبال ٹاؤن کےراوی بلاک سےلاپتہ ہونے والی گھریلو ملازمہ عظمیٰ کی لاش دو روز بعدنالے سے ملی،ورثاء نےشناخت کےبعدلاش بابوصابوانٹرچینج پررکھ کراحتجاج کیا،جس کےباعث موٹروے پر4 گھنٹےٹریفک معطل رہی،ورثاکا کہنا تھاکہ ڈیڑھ ماہ سےانکی عظمیٰ سےملاقات نہیں کرائی گئی،گھرکی مالکن ماہ رخ نے2روزقبل عظمیٰ کےوالدکوفون پربتایاوہ طلائی زیورات چراکرفرارہوگئی ہے،گزشتہ روزعظمیٰ کی لاش چناب بلاک نالےسےبرآمدہوئی۔

احتجاج کے دوران پولیس نےمظاہرین پرلاٹھی چارج کیااورلاش تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردی،پی ٹی آئی ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا موقع پرپہنچےاورمظاہرین سےمذاکرات کیے، ملک ندیم عباس بارا کی یقین دہانی پر مظاہرین نےدھرنا ختم کرنےکااعلان کیا اورموٹروے کو ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا۔

دوسری  جانب پولیس نےمقدمہ درج کرکےماہ رخ سمیت2افرادکوحراست میں لےلیا، جبکہ مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer