ساندہ : پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا

21 Jan, 2018 | 11:27 PM

 عابد چوہدری: ساندہ کے علاقے میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہیریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

ساندہ کے علاقے ٹی نمبر پانچ کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے مختلف حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ اس سے قبل بھی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعات ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں