صوبائی دارلحکومت میں بیکریوں میں ڈکیتی وارداتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

21 Jan, 2018 | 08:22 PM

عابد چوہدری: صوبائی دارالحکومت میں بیکریوں میں ڈکیتی وارداتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، غازی روڑ پر واقع بیکری میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق دونقاب پوش مسلح ڈاکو بیکری میں گھس کر لوٹ مارکی ۔ ایک ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں کو ڈرا دھمکا یا اور دوسرا ڈاکو کیش کاؤنٹر سے پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف رہا۔ ڈاکوؤں نے بیکری میں موجود ٹیلی فون توڑا اور کائونٹر پر موجود اشیاء بھی پھینکیں۔

 دونوں ڈاکو ہزاروں کی نقدی لوٹ کر بلا خوف و خطر فرار ہو گئے۔ بیکری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو فراہم کی گئی مگر ملزمان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔        

مزیدخبریں