باب پاکستان تقریب، وزیراعلی پنجاب مئیرلاہور کا نام ہی بھول گئے

21 Jan, 2018 | 08:00 PM

سعودبٹ: باب پاکستان کی تعمیرنوکی سنگ بنیادکی تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف میئر لاہور کا نام ہی بھول گئے۔ شہبازشریف نےخواجہ احمدحسان کونادانستہ طور پر میئر لاہور مخاطب کیایاکسی کوپیغام دیا یہ ایک معمہ بن گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےخواجہ احمد حسان کو بطور میئر لاہورمخاطب کیا۔ وزیراعلیٰ نےخواجہ احمدحسان کونادانستہ طور پر میئر لاہور مخاطب کیایاکسی کوپیغام دیا یہ ایک معمہ بن گیا۔ خواجہ احمدحسان کو بطور میئر لاہورمخاطب کرنےپرتقریب میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔

تقریب میں موجودخواجہ سعدرفیق،خواجہ سلمان رفیق،یاسین سوہل،میاں نصیراحمد اوردیگرافسران کوعہدوں سےمخاطب کیا۔ میئرلاہورکانام مخاطب کرنےکی باری آئی تووزیراعلیٰ انکانام بھول گئے۔ وزیراعلیٰ نےمبشرجاویدکے بجائےخواجہ احمدحسان کوبطورمیئرلاہورمخاطب کیا۔ میئر لاہور کو متعددبارسرکاری تقاریب میں تقریرکیلئےبھی مدعو نہیں کیاجاتا۔

مزیدخبریں