طاہر جمیل: تحریک انصاف نےصاف پانی پروائٹ پیپرجاری کردیا، وائٹ پیپر کے مطابق گندےپانی سےسالانہ11لاکھ افرادلقمہ اجل بنتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہاکہ پنجاب کاہرنواں باسی ہیپاٹائٹس میں مبتلاہے۔ پنجاب سمیت ملک بھرکے پانی میں آرسینک اورانسانی فضلہ شامل ہے۔ محمودالرشید کا کہنا تھا کہ جعلی خادم اعلیٰ پنجاب نےصاف پانی کے10ارب سڑکوں پرلگادیئے۔
انکا مزید کہناتھاکہ روول بنیادوں پرواٹرپالیسی لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسلزکی سطح پرفلٹریشن پلانٹ لگائےجائیں۔ نئےٹیوب ویل اورباقاعدگی سےکلورینیشن کی جائے۔