خواجہ احمدحسان نے واٹرفلٹریشن پلانٹ، ویلفئیرسوسائٹی آفس کا افتتاح کیا

21 Jan, 2018 | 06:26 PM

راؤ دلشاد:مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان اورصوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے واٹرفلٹریشن پلانٹ اور ویلفئیرسوسائٹی کے آفس کاافتتاح کیا، خواجہ حسان

کہنا ہے کہ واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سےآبادی کے پانچ ہزارمکینوں کوپینے کا صاف پانی میسر آسکے گا۔

گلبرگ ٹو میں مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان اورصوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ایف سی کالج سے ملحقہ کچی آبادی میں واٹرفلٹریشن پلانٹ اورویلفیئرسوسائٹی کےآفس افتتاح کیا. واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سےیونین کونسل 203 ایف سی کالج کچی آبادی کے مکین مستفید ہونگے۔

بعدازاں خواجہ احمد حسان اور خواجہ سلمان رفیق نے ویلفئیر سوسائٹی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرچئیرمین یوننین کونسل 203 سید ذاھد علی بخاری، وائس چیئرمین اول خان، کونسلرساجد نوید بھٹی، چودھری شبیر گجر، میاں وقاص مشتاق، میاں بابر، خالد ہاشمی، یاور ورک، سمیت دیگر لیگی کارکنان موجود تھے۔

مزیدخبریں