ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب نے اپنی تعیناتی کے دوران2458 میں سے کل2230 مقدمات نمٹائے

گورنر پنجاب نے اپنی تعیناتی کے دوران2458 میں سے کل2230 مقدمات نمٹائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سال 2017ء میں صوبائی محتسب اور خاتون محتسب کے فیصلہ جات کے خلاف دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے 658مقدمات نمٹا ئے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی سالانہ اوسط فیصلہ 74.26 فیصد رہی اور زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 265سے کم ہو کر 228رہ گئی۔ گورنر پنجاب نے اپنی تعیناتی کے دوران کل 2230 مقدمات نمٹائے۔  اس دوران زیرِ سماعت مقدمات کی کل تعداد 2458 تھی، جن میں خاتون محتسب کے فیصلہ جات کے خلاف زیرِ التوا 42 مقدمات میں سے 40مقدمات نمٹائے۔

موجودہ گورنر پنجاب کی مجموعی اوسط فیصلہ 90.72 فیصد رہی۔ گورنر پنجاب نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 17 اےکے تحت فوت شدگان سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو سرکای ملازمتیں فراہم کیں اورخواتین سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے والے افسران کیخلاف عائد کردہ سزاﺅں کو برقرار رکھا۔

علاوہ ازیں دیگر فیصلہ جات کے ذریعہ گورنر پنجاب نے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں موثر کر دار ادا کیا۔ گورنر پنجاب نے پرانے زیرِ التوا مقدمات جلد نمٹائے جانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔