(زین مدنی ) فلم اور ٹی وی کے معروف سینئر اداکار اختر شاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے،انکی نماز جنازہ چار بجے شاہ فرید قبرستان سبزہ زار میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلم اور ٹی وی کے معروف سینئر اداکار اختر شاد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، اداکار اختر شاہ پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ 1962 میں منسلک ہوئے، انہوں نے اپنے طویل فنی کیرئیر کے دوران 400 سے زائد فلمیں اور 200 سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔