ڈپٹی میئر میاں محمد طارق کا شادمان اتوار بازار کا دورہ

21 Jan, 2018 | 02:52 PM

عمر اسلم: ڈپٹی میئر میاں محمد طارق کا شادمان اتوار بازار کا دورہ، ان کا کہنا ہے کہ اتوار بازاروں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈپٹی میئر میاں محمد طارق نے صارفین سے اشیاء کے معیار کے حوالےسے دریافت کیا اور اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتوار بازاروں میں شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر مل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیا کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں وہ خود اتوار بازاروں کے دورے کررہے ہیں، تاکہ شہریوں کی شکایات کو دور کیا جا سکے۔

میاں طارق نے صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔

مزیدخبریں