رفیع پیر تھیٹر میں جاری چار روزہ ''انٹرنیشنل پپٹ شو'' کا آخری روز

21 Jan, 2018 | 01:41 PM

نادیہ مرزا: رفیع پیر تھیٹرمیں جاری کٹھ پتلی تماشے کا آخری روزجاری۔ بچوں کی کثیرتعداد والدین کے ساتھ پپٹ شو دیکھنے کے لیے آئی۔

تفصیلات کے مطابق رفیع پیر تھیٹرمیں جاری پپٹ شو کا آخری روز جاری ہے۔ اس کے ثقافتی رنگوں نے سب کو اپنے سحر میں قید کیے رکھا ہے۔ جسے دیکھنے نہ صرف بچے بلکہ انکے والدین بھی آئے اور داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔چھٹی کے روز بچے کٹھ پتلیوں کا تماشا دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں جس سے فن و ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔

چیئر مین رفیع پیرتھیٹر صدام پیر زادہ کا کہنا تھا کہ پپٹ شو میں مختلف شہروں کے تھیٹرز سے آئے لوگوں نے پرفارم کیا ہے۔

  انٹرنیشنل پپٹ شو کے آخری روز شہریوں نے چھٹی کا دن فن وثقافت سے آگاہی حاصل کرتے گزارا۔ چھوٹے بڑے سبھی خاصے خوش دکھائی دیئے۔

مزیدخبریں