عمران شفیع کھوکر کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی: سیف الملوک

21 Jan, 2018 | 01:21 PM

عمر اسلم: رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کہتے ہیں کہ ملک عمران شفیع کھوکھرمرحوم کےقاتلوں کوقانون کےمطابق سزا دی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق جوہرٹاون میں حلقے کے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک عمران شفیع مرحوم کے قاتل پکڑے گئے ہیں اور انہیں قانون کی مطابق سزا ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرغزارکالونی، ہنجروال، نیاز بیگ سمیت دیگر آبادیوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا نوے فیصد کام مکمل کرا دیاگیا ہے۔

اس موقع پر راوصداقت، ملک مشتاق حسین کھوکھر، غلام حسین کھوکھر ،منور کھوکھر ،محمد رضوان ،سرفراز کھوکھر اورحاجی رحمت اللہ سمیت دیگرلوگ موجودتھے۔

مزیدخبریں