(سعید احمد) سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد فلیٹیز ہوٹل میں ہوا، بہترین کارکردگی کے حامل ایمپلائز کو سووینئرز، نقدی، گاڑیوں اور دیگر انعامات سے نوازا گیا، تقریب میں لاہورسمیت ملک بھر کی سیاسی ،سماجی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی نیوز نیٹ ورک نے اپنے سفر کے 10 سال مکمل کرلیے، سالانہ ایورارڈ شو کی تقریب کا انعقاد فلیٹیز ہوٹل میں ہوا، ایمپلائز آف دی ائیر ذکا گھمن، بہترین ایڈمن اینڈ کمیونیکیشن آفیسر طحٰہ رضا، بیسٹ میک اپ آرٹسٹ زینت سنی اور بہترین ڈرائیور کا ایوارڈ ناصر کے نام رہا۔ آفس بوائے کا ایوارڈ محبوب احمد، بیسٹ ایمپلائیز سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ علی اصغر، بیسٹ الیکٹریکل کا ایوارڈ عمر کو دیا گیا۔ بیسٹ ایمپلائی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ایوارڈ عبدالصمد اور عقیل احمد کے نام رہا۔ بیسٹ ایمپلائی ٹرانسمیشن کامران خان، بیسٹ ایمپلائی سی ٹی ایس ڈیپارٹمنٹ کا ساجدہ شفیق اور بیسٹ ایمپلائی ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ کا ایوارڈ محمد ریحان قریشی کو دیا گیا۔
بیسٹ ایمپلائی ٹریول 92 ڈیپارٹمنٹ فیصل رضا، بیسٹ ایمپلائی کا پی ایڈیٹنگ ڈیپارٹمنٹ مناظر علی، بیسٹ ایمپلائی کری ایٹو ڈیپارٹمنٹ ایوارڈ خرم قریشی ، بیسٹ ایمپلائی ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کا ایوارڈ اقبال مجید اور بیسٹ ایمپلائی اکاونٹس اینڈ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا ایوارڈ زین احمد کو دیا گیا۔ سٹی 42 آوٹ سٹیشن نیٹ ورک کا ایوارڈ منڈی بہائوالدین کے ساجد مغل کو دیا گیا۔ بیسٹ وائرل سٹوری کا ایوارڈ پروگرام انکشاف کی ٹیم کے حصے میں آیا، بیسٹ ایمپلائی این ایل آئی ڈیپارٹمنٹ کا ایوارڈ محمد ساجد کو دیا گیا۔بیسٹ فوٹو گرافر ڈیلی سٹی42 کا ایوارڈ محمد کاشف اور بیسٹ ایمپلائی ڈیلی سٹی42 ڈیپارٹمنٹ کا ایوارڈ عامر ندیم کو ملا۔
روہی ٹی وی کے بیسٹ کیمرہ مین کا ایوارڈ اے ڈی نواز، انجم شہزاد سٹی42 اور علی رضا سٹی41 کے بہترین کیمرہ مین قرار پائے۔ بیسٹ رپورٹر یو کے 44 کا ایوارڈ زاہد خٹک، بیسٹ رپورٹر سٹی41 مبشر نقوی اور محمود ظہیر کو روہی ٹی وی کا بیسٹ رپورٹر کا ایورڈ دیا گیا۔ فخر لاہور کا ایوارڈ ڈی جی پنجاب فورڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے حصے میں آیا۔ سید سعادت مہدی اور عمر معین کو بہترین کارکردگی پر ایک ماہ کی سیلری بونس بھی دی گئی۔
وارث میر مسٹر ایکسلوزیو ایوارڈ در نایاب کو ملا، بیسٹ اسائنمنٹ ایڈیٹر کا عرفان علی، بیسٹ ایمپلائز سیلز سعادت مہدی، ینگ امرجنگ سٹار شعیب علوی، بیسٹ نیوز پروڈیوسر جہانزیب خان، پروگرامنگ محمد علی، سٹی42 کے بیسٹ پروگرام کا ایورڈ مجرم کون کی ٹیم کو مل گیا، بیسٹ ورک ایتھکس کا ایوارڈ شاہین عتیق، بیسٹ آفس گارڈ محمد صدیق اور بیسٹ گارڈ پولیس کا ایورڈ محمد ارشد کے نام رہا۔ 24
نیوز کے بیسٹ رپورٹر صغیر چودھری اور بیسٹ نیوز اینکر کا ایورڈ ابراہیم پیرزاداہ کو دیا گیا۔ ایوارڈ شو تقریب میں ذیشان، محمد عمر، عظیم نذیر، سلمان قمر، احمد حسیب، لالا ناصر، محمد شعیب، محمد یوسف، قذافی بٹ، محمد شاہد، علی عمر، محمد انوار، شہزاد پاشا، محمد کامران، محمد طارق، عیسی کریم اور سبطین رضا زیدی کو 800 سی سی گاڑی دی گئی۔ زین مدنی، انا یوسف، اکمل سومرو، ریحان طارق اور شاہد سپرا کو ہزار سی سی گاڑی سے نوازا گیا۔ تقریب میں سٹی نیوزنیٹ ورک میں10 سال مکمل ہونے پر سید سعادت مہدی اور عمر معین کے اعزاز میں کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں ساحرعلی بگا اور آصف سنتو کی شاندار پر فارمنس پر شرکاء جھو متے رہے۔