ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں بہترین انتظامات؛ غیر ملکی کھلاڑیوں نے اطمینان بخش مہر لگا دی

پاکستان میں بہترین انتظامات؛ غیر ملکی کھلاڑیوں نے اطمینان بخش مہر لگا دی

ویب ڈیسک:  آسٹریلوی کرکٹر   نے  پاکستان میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سب اچھا کی رپورٹ دے دی 
  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لاہور میں تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا نے کہا کہ یہاں ماحول کو بہت زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے ، ہم لاہور اترے تو ہمیں سخت سکیورٹی میں لے جایا گیا۔ ہمیں منی بسز میں لے جایا گیا اور ہمارے لیے پورے شہر کو بند کیا گیا ،  ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے لے جایا جاتا ہے۔اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل کے اردگر بھی بہت سکیورٹی ہے، اوپن ڈور پالیسی ہے، ہم آپس میں ملتے ہیں گیمز کھیلتے ہیں، ہیئر کٹ کرتے ہیں، ہمارا کافی پر بھی خاصا وقت گزرتا ہے، ایسے ٹور ٹف ہوتے ہیں لیکن ہم آہنگی بھی ہوتی ہے۔

آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کویقینی بنایا ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور  کمپنی کو انجوائے کریں ، ہماری یہاں ٹریننگ بہت اچھی گئی ہے ، سب کچھ اچھا جا رہا ہے۔