ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کل 10 سال سے قید 2 اسرائیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کو رہا کرے گی، بدلے میں 600 فلسطینی رہا ہوں گے

حماس کل 10 سال سے قید 2 اسرائیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کو رہا کرے گی، بدلے میں 600 فلسطینی رہا ہوں گے
کیپشن: یہ تصویر ایک سال قبل کی ہے جب حماس نے 17 یرغمالیوں کو مصر کے حوالے کیا تھا، ان میں 13 اسرائیلی اور چار تھائی لینڈ کے شہری تھے، جس کی تصدیق اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے بھی کی گئی تھی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل رہا ہونے والے اسرائیلی یر غمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا جائے گا، جن میں ایلیا کوہن، عمر شیم توف، عومر ونکرت اور تال شوہام شامل ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل رہا ہونے والے یرغمالیوں میں اویرا منجستو اور ہشام السید بھی شامل ہیں، یہ دونوں 10 سال سے زائد عرصے سے حماس کی قید میں ہیں۔

عرب میڈیا نے فلسطینی  قیدیوں کی تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 602 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں عمر قید کے 50 قیدی اور طویل سزائیں کاٹنے والے 60 قیدی شامل ہوں گے، کل رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 47 وہ قیدی بھی ہوں گے جو 2011 میں اسرائیلی فوجی جیلاد شالیت  کے  بدلے رہا کیے گئے اور بعد ازاں دوبارہ گرفتار کرلیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کل رہا ہونے والے قیدیوں میں 445 ایسے قیدی شامل ہوں گے جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔