ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا  تمام سرکاری خدمات کوای چالان کی ادائیگی سےمنسلک کرنیکاحکم

لاہور ہائیکورٹ کا  تمام سرکاری خدمات کوای چالان کی ادائیگی سےمنسلک کرنیکاحکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے  تمام سرکاری خدمات کوای چالان کی ادائیگی سےمنسلک کرنیکاحکم دے دیا ۔جسٹس شاہد کریم نےٹریفک ای چالان کی عدم ادائیگی پر سروسزبندکرنےکاحکم دیدیا، چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک خلاف ورزی پر بڑی گاڑیوں کےمالکان سےمال روڈپرصفائی کروانےکی تجویزبھی دے ڈالی۔  

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،  سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے پیش ہوکر شہر کے ٹریفک سسٹم کو تین ماہ میں بہتر کرنے کے لئے 20 تجاویز دیں ،سی ٹی او نے  ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والی بڑی گاڑیوں کے مالکان کےخلاف کاروائی کے متعلق  ایک  عجیب منطق پیش کر دی اور کہا کہ جن بڑی گاڑیوں کے مالکان پرجرمانوں کا اثر نہیں ہوتا ، ان سے مال روڈ پر صفائی کروانی چاہیے،چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے پولیس کی بھرتیوں اور  سرکاری ای بسز کی حکومتی پالیسی  سے بھی اختلاف کیا ، لوڈر رکشوں کو بھی بند کرنے کی تجویز دے دی ، سی ٹی او نے کہا جب تک ای چالان جمع نہ ہو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی تجویز ہے،ٹریفک کے پانچ خلاف ورزیوں پر چالان نہیں مقدمات درج کرنے کی تجویز ہے، جسٹس  شاہد کریم نے سی ٹی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو  ایک سڑک ، جیسے مال روڈ وغیرہ کو ایک دن کے لئے ٹریفک فری کرنےکا پلان کرنا چائیے ،اگر ایک سڑک کو اتوار والے دن ٹریفک فری کردی جائے تو اس سے پیدل چلنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ،  حکومت  کو لوڈررکشوں سےمتعلق مربوط پالیسی دینی چاہیے ۔پابندی لگانےسےبےروزگاری پھیلنےکاخدشہ ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کوئی سکول بسیں نہ خریدنے تک رجسٹرنہ کیاجائے۔۔ عدالت میں پانی ضائع کرنے والے سروس سٹیشن کے خلاف کاروائی کی  بھی رپورٹ پیش کی گئی ،، واسا کے لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم نے عدالت کو بتایا کہ پانی کے ضیاع کر نے پر 22 سروس سٹیشن کے خلاف مقدمات درج اور 35 کو سیل کیا گیا ہے،،پانی کے ضیاع پر مختلف سروس سٹیشن کو ایک ایک لاکھ روپے کے جرمانے کے نوٹس جاری کئے ہیں , جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ ہم سب کو اور سرکاری گاڑیوں والوں کو قانون کا  سب سے پہلے احترام کرنا چائیے ، شہریوں کے جو چالان  ہورہے ہیں ، اس کی بھی ریکوری کا سسٹم ہونا چائیے ،موٹر سائیکل پر بیٹھنے والی دونوں لوگوں کو ہیلمٹ پہننا چائیے  ،،کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

Ansa Awais

Content Writer