ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے خوشخبری، لیپ ٹاپ،کیش انعامات تقسیم کرنیکا اعلان

طلبا کیلئے خوشخبری، لیپ ٹاپ،کیش انعامات تقسیم کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن کےماتحت اداروں کےافسران وطلبامیں لیپ ٹاپ،کیش انعامات تقسیم کرنیکااعلان، تقریب کا اہتمام لاہور میں 25 فروری کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق سٹیم مقابلوں میں بہترین کارکردگی پر پنجاب حکومت کیجانب سےبچوں میں لیب ٹاپ تقسیم کیےجائینگے، ایک سال کےدوران بہترین کارکردگی پر افسران کو سرٹیفکیٹ سےنوازاجائےگا۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیر ووٹو شرکت کرینگے۔
پیف کےزیراہتمام نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن لینےوالےطلباوطالبات کوانعامات سےنوازاجائیگا،تقریب کااہتمام گورنمنٹ اے پی ایس بوائز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں کیا جائے گا۔