میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی

21 Feb, 2024 | 07:05 PM

 ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے نامز د وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی۔ 
 ذرائع کے مطابق تاحال میاں اسلم اقبال کو گرفتار نہیں کیا گیا ، میاں اسلم اقبال سپیکر ہاؤس میں موجود  ہیں، پنجاب پولیس سپیکر ہاؤس اور سنٹرل جیل کے اطراف میں کھڑی ہے ، پشاور ہائیکورٹ نے آج میان اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، میاں اسلم اقبال کو 2 ہفتوں میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ 

مزیدخبریں