جج کیخلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو استعفے سےختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

21 Feb, 2024 | 06:29 PM

ویب ڈیسک :  سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یامستعفی ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے 4 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپیل زائدالمیعاد ہونے کی حد تک فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج کیخلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی، مستعفی جج کیخلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا۔سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کرنا یا نہ کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کی صوابدید ہے۔

 جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

مزیدخبریں