گوہر اعجاز کا دورہ سعودی عرب، سعودی وزیر تجارت سے وفد کے ہمراہ ملاقات

21 Feb, 2024 | 05:48 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب دورہ کیا، جہاں سعودی وزیر تجارت ماجد الکسبی نے گوہر اعجاز کا وزارت تجارت میں استقبال کیا۔ 
وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزیر تجارت سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعمیرات ، ڈیجیٹل ایکانومی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے معروف نام سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے بھر پور کوشش کی جارہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

سعودی وزیر تجارت نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سعودی وزیر تجارت ماجد الکسبی نے کہاکہ گوہر اعجاز نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے خصوصی ذاتی دلچسپی لی، پاکستانی ہمارے بھائی ہیں ، ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب میں ملازمتوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سعودی عرب کی معیشت تبدیل ہورہی ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیر پنجاب ایس ایم تنویر اور کاروباری وفد گوہر اعجاز کے ہمراہ ہیں، وفد میں عارف حبیب ، محمد علی ٹبہ اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں