ضلعی عدالتوں کیلئے 35 نئے ججز بھرتی، تقرر نامے جاری

21 Feb, 2024 | 02:55 PM

Imran Fayyaz

 (ملک اشرف) شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہم کیلئے ضلعی عدالتوں کے لئے 35 نئے ججز بھرتی کر لئے گئے، ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز بھرتی ہونیوالوں کے تقرر نامے جاری کر دیے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نئے بھرتی ہونے والوں میں 9 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز شامل ہیں،ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری، بطور ایڈیشنل سیشن ججز بھرتی ہونیوالوں میں مس ربیعہ بشیر ،مس ذیشان الرسول شامل،وقار سلطانی ،محمد عاصم شہزاد ، منصور وقار ، مس ربیعہ جمیل ، مشتاق احمد ایڈیشنل سیشن جج بن گئے،ظفر اقبال اور محمد بشیر بھی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بن گئے،مس یمنی کامران، مس زکریا گل نیازی، مس صباء بلوچ، سردار سول جج بن گئیں،مس ساحر ساجد، عائشہ طیبہ، مس نازیہ بانو، مس اوجالہ رحمان بھی سول جج بن گئیں۔
مس زہرہ اسد، مس عاطفہ اعوان ،مس صباء اسلم ، مس سائرہ افضل سول جج بن گئیں،مس انعم یونس ،حماد جاوید ،حسن عابد ، خواجہ خالد حسن ،رانا مظہر علی سول جج بن گئے،وقار احمد ، خضرحیات ، محمد تنویر انور ، محسن سلیم بھی سول جج بن گئے،محمد شبریز ، محمد لقمان اکرم اور حسن عباس بھی سول جج بن گئے۔

مزیدخبریں