عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے پرفیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

21 Feb, 2024 | 01:26 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، فیصل جاوید سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اپنے وکیل  سردارمصروف کے ساتھ پیش ہوئے،فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

  عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 خیال رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے، ان کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں