ڈالر سستا ہوگیا

21 Feb, 2024 | 12:26 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں  تیزی کا رجحان رہا۔

 انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوگئی ،انٹربینک میں ڈالر 279.57 روپے سے کم ہوکر 279.50 روپے پر آگیا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 56 پیسے پر بندا ہوا تھا۔

 دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ،100انڈیکس میں 845پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 61309کی سطح پرپہنچ گیا ،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں