ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں تیز دھوپ، درجہ حرارت بڑھ گیا، فضائی آلودگی میں کمی نہ آ سکی

شہر میں تیز دھوپ، درجہ حرارت بڑھ گیا، فضائی آلودگی میں کمی نہ آ سکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سورج کی تیز کرنیں ،شہر کا درجہ حرارت بڑھ گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکا ن نہیں۔
 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیا،ائیرکوالٹی انڈیکس 175ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا،ڈی ایچ اے 346،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 196ریکارڈ کی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ لاہور، جہلم،گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ بونداباندی کا امکان ظاہر کیا  گیا ہے ۔ مری ،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش / برفباری ہوسکتی ہے۔