پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنا ہی تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ مریم اورنگزیب

21 Feb, 2023 | 11:41 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو اتحادی جماعتوں کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آجائے، فسادی جماعت کبھی استعفوں کی منظوری اور کبھی نامنظوری کیلئے عدالتوں میں جاتی ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنا ہی تھا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفیٰ کیوں دیئے؟

 ان کا کہنا تھا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ عدالت جائے، اسمبلی جائے یا پھر الیکشن میں جائے؟ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

مزیدخبریں