(ویب ڈیسک)سینکڑوں اشیاء پر100فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مدت میں توسیع کردی گئی،ڈیوٹیز کے نفاذ میں31 مارچ2023 تک توسیع کی گئی، ایف بی آر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
سینکڑوں اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کی مدت21 فروری 2023 کو ختم ہورہی تھی،درآمدی اشیاء پر100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی،گاڑیوں پر100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار،منی وینز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15سے بڑھا کر 100 فیصد کی گئی ہے،سپورٹس گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی70 سے بڑھا کر 100 فیصد ،نئی فور بائی فور گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 100 فیصد ،کار جیپ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100 فیصد کی گئی۔
فروٹس,اخروٹ,چیریز پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد کی گئی،سیبوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 45 سے بڑھا کر 49 فیصد کی گئی ہے،پاستا,جیمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20 سے بڑھاکر 50 فیصد کی گئی۔
سگارز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 50 فیصد مقرر کی گئی،ڈبہ پیک فوڈ آئیٹمز,گوشت, پھلوں پر 10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی۔
خشک میوہ جات,مچھلی, کوکونٹ پر 74 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی ،تازہ,خشک اور ڈبہ پیک پھلوں پر 49 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی ،جوس اور چاکلیٹ پر 49 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی۔
الیکٹرانکس مصنوعات,جیولری کی درآمد پر 49فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی ،سیرامکس اور کچن مصنوعات کی درآمد پر 49 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد رہے گی،موسیقی کے آلات,چشموں, پرفیومز کی درآمد پر 49 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی۔