ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الٰہی نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

چودھری پرویز الٰہی نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ق )کو خیر باد کہتے ہوئے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی نے اپنے 10سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی کو جوائن کیا ہے ، پرویز الٰہی کے ہمراہ مونس الٰہی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا جائیگا۔