چودھری پرویز الٰہی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی

21 Feb, 2023 | 06:50 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، پارٹی صدر چودھری شجاعت نے  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رکنیت معطل کر دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پارٹی عہدہ ختم کر دیا ہے، مسلم لیگ ق نے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کر دیا ہے ۔ 

  مسلم لیگ ق کی جانب سے خط میں کہا گی ہے کہ جماعت کو کسی اور جماعت میں ضم کرنے کے معاملے پر پرویز الہی کو شو کاز جاری کیا گیا تھا جس کا 7 روز میں جواب نہیں دیا گیا ، پرویز الہی نے 26 جنوری کو لاہور میں غیر آئینی اجلاس بلا کر پارٹی کی قیادت کو برخاست کرنے کی کوشش کی ، پرویز الہی نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، پرویز الہی نے اپنے عمل سے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے ۔ 

  چودھرری شجاعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین 2006 کے تحت پرویز الہی کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ، پرویز الہی نے صوبائی صدر جتنے عہدے دیے وہ بھی کالعدم کر دیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں