(ویب ڈیسک)شعبان المعظم کا چاند نظر اگیا ،یکم شعبان 22 فروری کو ہوگی۔
زونل رویت ہلال کمیٹی نے شہادت مرکزی کمیٹی کو بھجوا دی،چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ،سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت اجلاس ہوا،شب برات سات مارچ کو ہوگی، اجلاس میں کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔
دوسری جانب رواں ماہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا تھا کہ رواں برس پورے ملک میں رمضان المبارک اور عید الفطر ایک ساتھ ہونے کے قوی امکان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس،عدالت نے فیصلہ جاری کردیا۔