ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر لاہور قلندرز نے 198 رنز سکور کیے جس کے بعد کوئٹہ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور عبداللہ بنگلزئی میدان میں اترے لیکن شاہین نے پہلے ہی اوور میں بنگلزئی کو صفر رنز پر چلتا کیا ، بنگلزئی کے بعد جیسن رائے میدان میں اترے ہیں ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیز ن آٹھ کا آج دسواں مقابلہ ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ، جس پر قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ہیں،لاہور قلندرز کی جانب سے شائے ہوپ نے 32 گیندوں پر 47 رنز ، اوپنر طاہر بیگ نے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے ، ان کے علاوہ سکندر رضا 16 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
واضح رہے کہ افغان سپنر راشد خان نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا تھا اور وہ آج اس میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔