ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو بھی طلب کر لیا

Nab summon,Bushara Bibi,Tausha khana refrance,City42
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو نے  سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو بھی طلب کر لیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق نیب نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا سمن بھی جاری کر دیا ہے ، ساتھ میں فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کو طلب  کیا گیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق نیب نے  سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی  طلب کیا ہے۔  دوسری جانب نیب نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے ٹیم دبئی بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم جلد متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

 واضح رہے کہ نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 9 مارچ کو طلب کررکھا ہے ، نیب نے طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ بھیجا ہے ،نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں 4رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔