قلندرز کا کونسا کھلاڑی دوسری ٹیمز کو مشکل میں ڈالے گا؟ پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کا انکشاف

21 Feb, 2023 | 06:38 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ راشد خان کے لاہور کی ٹیم میں آنے سے دوسری ٹیمز کو بہت مشکل ہونے والی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 کا دسواں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  اور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلا جارہا ہے، میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ راشد خان کے لاہور کی ٹیم میں آنے سے دوسری ٹیمز کو بہت مشکل ہونے والی ہے۔راشد خان ٹی20 میں نہ صرف بالنگ بلکہ بیٹنگ دونوں بہت اچھی کرتا ہے۔ 

 راشد خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ راشد خان ایک زبردست باؤلر ہے، وہ ایک میچ وننگ پلیئر ہے، پچھلے سال لاہور قلندرز کو جتوانے میں اس نے بہت اہم کردار ادا کیا، میرے مطابق لاہور قلندرز کو راشد خان سے پوری امید ہے کہ وہ اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا۔ 

 دوسری جانب ہسرنگا کا  نا آنا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے لئے مسئلہ ہے,  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں اس کو ڈرافٹ کیا تھا۔ بیٹنگ لاہور کا ویک پوائنٹ ہے، عبداللہ شفیق جیسے اہم کھلاڑی کو نا کھیلانا سمجھ سے باہر ہے۔ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کا صحیح استعمال جو کرے گا فاتح وہی ہوگا۔

 سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ لاہور کی بالنگ بہت بہتر ہے اور اب  راشد  خان بھی آگیا ہے جو کہ ایک مکمل پیکج ہے، دونوں بیٹنگ اور بالنگ میں جادو کر سکتا ہے۔ کوئٹہ کی بالنگ بھی بہت اچھی ہے، انکے پاس نسیم اور حسنین جیسے بالرز موجود ہیں۔ بات ساری آئےگی کپتانی اور صحیح فیصلوں کی،جو اچھے موقے پر اچھا فیصلہ کر فیا میچ اسکا ہے۔  لاہور جہاں مار کہاتا ہے وہ ان کی بیٹنگ ہے جبکہ کوئٹہ بیٹنگ  میں بہت بہتر ہے۔ اگر لاہور کو فائنل میں جانا ہے تو بیٹنگ کا اچھا  مجموعہ تشکیل دینا ہوگا ورنہ مشکل ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں