طالب علموں کے لیے بری خبر

21 Feb, 2023 | 06:32 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)منی بجٹ میں نئے ٹیکسز کا اطلاق ،اوپن مارکیٹ مہنگائی کا طوفان جاری ہے ۔۔ مختلف کلاسز کی کتابوں ،کاغذ ،کاپیوں،سٹیشنری کی قیمتوں میں بھی 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی منظوری نے مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ کردیا ،کتابیں ،کاپیاں ،سٹیشنری کی قیمتوں میں کم ازکم 15 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ۔صدر اردو بازار ابوذر غفاری گوہر نے کہا مہنگائی نے تاجروں اور عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ،اردو بازار میں ہر چیز کو مہنگائی کی آگ لگی ہوئی ہے ،صنعتکار بھی اس پر بلبلا اٹھے ہیں۔ہر روز صنعتی وفود کی لاہور چیمبر آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ کا کہنا ہے پیدواری لاگت کو کم کیے بغیر ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتی۔
 

مزیدخبریں