عامر کے نہ ہونے پر بھی ہمیں اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے، عمران طاہر

21 Feb, 2023 | 05:50 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:  کراچی کنگز کے بولر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ عامر بہترین باؤلر ہے فاسٹ باؤلر فٹنس مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، عامر کے نہ ہونے پر بھی ہمیں اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے۔ 

تفصیلات کے  مطابق عمران طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فالٹ ہر ٹیم میں ہوتا ہے یہ میچ کے دن پر انحصار کرتا ہے کہ کھلاڑی کیسے پرفارم کرتے ہیں، پی ایس ایل بہت بڑی لیگ  ہے، ملتان کی پیچ پر فاسٹ باؤلرز کو باؤنس زیادہ مل رہا ہے،  پاکستان کا نام ہے فاسٹ باؤلر پیدا کرنے میں، پی ایس ایل باؤلر کے لیے مشکل ترین لیگ ہے۔ 

عمران طاہر نے کہا کہ ٹیم کمبینیشن میں کوئی خرابی نہیں ہے، امید ہے کل کا میچ ہائی اسکورنگ ہوگا، فرینچائز کرکٹ کی وجہ سے ینگ لڑکوں کو چانس مل رہا ہے جو پہلے نہیں ہوتا تھا۔عامر بہترین باؤلر ہے فاسٹ باؤلر فٹنس مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، عامر کے نہ ہونے پر بھی ہمیں اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے۔ 



مزیدخبریں