ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

Motorway,City42
کیپشن: Motoway,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) موٹرویز پر حادثات سے متعلق وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود  کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

 موٹرویز پر حادثات پر قابو پانے کے لیے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا بڑا فیصلہ, موٹرویز پرداخلے کے لیے گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ۔ بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے آئی جی موٹرویز خالد محمود کو ہدایت جاری کردیں،مولانا اسعد محمود نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا  آئی جی موٹرویز چاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کریں گے ،چاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ موٹر ویز پر داخلے سے قبل تمام گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنائیں گے ۔ 

 وزیر مواصلات اسعد محمود کا کہنا ہے موٹروے پر فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی،شہریوں کےموٹرویز پر محفوظ سفر کےلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔