ڈالر کی اڑان جاری، روپیہ کمزور ہوگیا

21 Feb, 2023 | 12:28 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی اڑان کا سفر ایک بار پھر جاری ہے جس سے پاکستانی روپیہ مزید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 
 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 257 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 931 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں