اورنج لائن ٹرین سٹیشن پر افسوسناک واقعہ

21 Feb, 2023 | 12:21 PM

(عابد چودھری) گوالمنڈی  میں اورنج لائن ٹرین سٹیشن پرمسافر کےتشددسےسکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ 

معاشرے میں عَدم برداشت کے باعث لڑائی جھگڑے تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔ تاہم اس میں تشدد کا تناسب بڑھ جانے کی وجہ سے معاملہ قتل و غارت گری تک پہنچ جاتا ہے اور اس کے نتیجہ ہنستے بستے گھر ویران ،جب کہ جیلیں اور قبرستان آباد ہوجاتے ہیں،اس سلسلے میں اس وقت سب سے سنگین صورت حال یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے اور ہولناک واقعات جنم لےرہے ہیں ۔ 

ایسا ہی ایک روح فرسا واقعہ اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن گوالمنڈی کے قریب پیش آیا جہاں لیڈیز کیبن میں گھسنے سے منع کرنے پرمسافر نے سکیورٹی گارڈ نصر  کی جان لے لی۔ گوالمنڈی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ 

مزیدخبریں