چمن: پریس کلب کے باہر دہشتگردی کی کوشش ناکام

21 Feb, 2023 | 11:20 AM

ویب ڈیسک:بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے آج بروز منگل 21 فروری کو چمن پریس کلب کے سامنے واقع پولیس ناکہ پر فائرنگ اور بم سے حملے کی کوشش کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی، جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزیدخبریں