‏جیل بھرو تحریک کا آغاز کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

21 Feb, 2023 | 12:55 AM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوگا۔  

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا آغاز بدھ دو بجے چیرنگ کراس سے کیا جائے گا.پہلے مرحلے میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس، محمد خان مدنی اور فواد رسول بھلر گرفتاری دیں گے۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 200 کارکنان بھی رہنماوں کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔

مزیدخبریں