(ویب ڈیسک)این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال بہتر ہونے پراین پی آئیزنرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں نرم کر دی گئیں ،انڈور اجتماعات میں شرکا کی تعداد300 سے بڑھا کر 500 تک کی اجازت دیدی، اس کے علاوہ آﺅٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ہو گی ۔
این سی او سی نے کہاہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 70 سے بڑھا کر 80 فیصد کردی گئی لیکن دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر 28 فروری تک پابندی برقرار رہے گی ،ریلوے میں دوران سفر مسافروں کی گنجائش 80 سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی اداروں کو بھی ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دیدی۔