(ویب ڈیسک) دوسری شادی کرنے پر بیوی نے سابق شوہر کو اغوا کرلیا، تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ، رہائی کے بدلے تاوان بھی طلب کرلیا۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون تغرید خالد الشرعبی کو اپنے سابق شوہر کو اغوا کرنے، تشدد کرنے اور تاوان کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلطان الوافی نے تغرید سے نکاح کیا تھا تاہم رخصتی سے پہلے ہی اس نے طلاق دےدی تھی، بعد ازاں اس نے دوسری شادی کی تو مشتعل ہو کر 7 فروری کو خاتون نے اسے اغوا کر لیا۔
خاتون نے سابق شوہر پر تشدد کرنے اور اسکی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا اقرار بھی کیا۔ خاتون کا موقف ہے کہ شادی کے بہانے مجھے دھوکہ دیا اور میری تصاویر سوشل میڈیاپر شئیرکرکے گفتگو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ اسے عبرت کا نشان بنانا چاہتی تھی اس سے سچی محبت کی مگر وہ مجھے بدنام کرنے سے باز نہیں آیا تھا، مذکورہ واقعہ یمن کے شہر تعز میں پیش آیا۔
خاتون کا سابق شوہر پر اغوا کے بعد تشدد ، ویڈیو بنا لی
21 Feb, 2022 | 06:31 PM