اینمیٹڈ فلموں کے شائقین کے لئے گڈ نیوز

21 Feb, 2022 | 04:09 PM

  ویب ڈیسک : اینمیٹڈ فلموں کے شائقین کے لئے خوش خبری، ہالی وڈ فلم ڈیسپیکیبل می فور  کی عالمی نمائش کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ فلم ڈیسپیکیبل می فور کی تین جولائی 2022 سے عالمگیر نمائش کی جارہی ہے ۔ یونیورسل پکچرز کے مطابق فلم میں سٹیو کیرل،کرسٹین وگ، پئیری کوفن مرنڈا کسگرو کی آوازیں شامل ہیں  جبکہ فلم کے پروڈیوسرکرس میلیڈنڈری ہیں  فلم کا اسکرپٹ مائیک وہائٹ نے تحریر کیا ہے ۔

 فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ امید ہے اپنی پیشرو فلموں کی طرح ڈیسپیکیبل می فور بھی ایک ارب ڈالر کمائی کا ہدف پہلے ہی ہفتے میں عبور کرلے گی۔

 یادرہے ڈیسپیکیبل می فور فلم  یونیورسل پکچرز اور الیومینیشن انٹرٹینمنٹ کا 15 واں مشترکہ پراجیکٹ ہے  ۔

مزیدخبریں