محسن بیگ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

21 Feb, 2022 | 04:04 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نے صحافی محسن بیگ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس تحویل میں دے دیا۔محسن بیگ نے میڈیکل رپورٹ کی فراہمی کےلیے نئی درخواست دائر کردی۔

 دوران سماعت محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ میں پیکا کو کنسیل کیا ہے۔ایف آئی اے کے ہاتھ کھل چکے ہیں۔پولیس نے عدالتی ریمانڈ کا غلط استعمال کیا ہے۔عدالت کے استفسار پر پبلک پراسیکیوٹرنے کہا کہ ہم نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے، کچھ ویڈیو ان سے برآمد کرنا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 6 دن سے محسن بیگ آپ کے پاس ہے۔آپ کی کیا کارکردگی ہے۔ پبلک پراسیکیوٹرنے بتایا کہ 6دن سے ویڈیو برآمد نہیں کی جا سکی۔محسن بیگ کے وکلا نے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی تو عدالت نے کہا کہ یہ کوئی دہشتگرد تو نہیں ہیں۔آپ تھانے میں بھی مل سکتے ہیں۔ آپ درخواست دیں۔۔دیکھ لیتے ہیں۔

دوسری جانب محسن بیگ کے وکلا کی جانب سے دائردرخواست میں کہا کہ ہے کہ میڈیکل رپورٹس تاحال فراہم نہیں کی گئیں جس پر عدالت نے ایم ایس پولی کلینک کو ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کر لیا۔

مزیدخبریں