ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ میں بڑھتے ہوئے زیر التواء کیسز، ججز کی اسامیاں بڑھانے کا منصوبہ، ہائیکورٹ میں ججوں کی اضافی اسامیوں کے پیش نظر 40 نئی عدالتوں کا پلان بھی تیارکرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 11 منزلہ انتظامی بلاک کی تعمیر کے بعد 40 نئی عدالتوں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا، ہائیکورٹ کے پرانے انتظامی بلاک کو مسمار کر کے 40 نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
ہائیکورٹ کا پرانا انتظامی بلاک پہلے ایڈووکیٹ جنرل آفس کیلئے تعمیر کیا گیا تھا،مئی 2004ء میں وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے ہائیکورٹ میں توسیع ایڈووکیٹ جنرل آفس کا افتتاح کیا تھا،ہائیکورٹ کے موجودہ 4 منزلہ انتظامی بلاک میں ارجنٹ برانچ، بنک، فوجداری و سول برانچز اور کیفیٹریا موجود ہیں۔