پیپلزپارٹی کا پیکا آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

21 Feb, 2022 | 03:04 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا پر قدغن لگانا چاہتی ہے، پیکا ایکٹ حکومت کا خوف ہے۔  پیکا قانون چیلنج کرینگے۔

 سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قوانین میڈیا اور مخالفین کو ہراساں کرنے کیلئے ہیں، یہ اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کررہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا نے آرڈیننس کو رد کیا۔ ملک میں اس وقت لاقانونیت ہے، پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے، پارلیمان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا، اپوزیشن کا متحد ہونا جمہوریت کی جیت ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری عروج پرہے، لوگوں سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا گیا، پی ٹی آئی نے ڈالرکی قیمت کم کرنے کادعویٰ کیا تھا، ان کا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوا۔

مزیدخبریں