نئی وبا آنیوالی ہے ، بل گیٹس کی وارننگ، دنیا تیار نہیں، ڈبلیو ایچ او

21 Feb, 2022 | 02:37 PM

 ویب ڈیسک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے نئی  وبا آنے کے خطرے سے خبردار کردیا،  جید طبی ٹیکنالوجی  کے آنے سے  وبا سے لڑا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ دنیا نئی وبا سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اومیکرون  کے مقابلے کے لئے دنیا کے شہریوں نے مدافعت تشکیل کر لی ہے تاہم کورونا کے بعد اب کسی مختلف وائرس سے نئی وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا 2022 کے وسط تک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے 70 فیصد  ویکسانائزیشن کا ہدف  حاصل کرنے میں دیر ہوچکی ، اس وقت دنیا کی 61.9 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے۔ انہوں  نے حکام سے کہا ہے کہ  کہ جب اگلی وبائی بیماری دنیا میں آئے تو وہ ویکسین تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے مزید تیزی سے آگے بڑھیں ۔

 دوسری طرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادہانوم گیبریئسس نے کہا ہے کہ ہماری دنیا کورونا وائرس کے بعد نئی عالمی وبا کے لیے تیار نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  دنیا کووڈ-19 کی وبا کے لیے تیار نہیں تھی اور اگلی کسی وبا سے نمٹنے کے لئے ممالک سے جس سرمایہ کاری کی توقع کرتے ہیں وہ پوری نہیں ہو رہی۔ کورونا کی وبا کا اثر تاحال برقرار  ہے۔

مزیدخبریں