وٹس ایپ نے بلاک ہونے  کے باوجود پیغام بھیجنے کی سہولت متعارف کرادی 

21 Feb, 2022 | 01:49 PM

 ویب ڈیسک : آپ کو دوست نے بلاک کردیا ہے تو گھبرائیں مت ۔ سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم  اور مقبول  ترین وٹس ایپ نے بلاک  شدہ کانٹیکٹ پر بھی  میسج بھیجنے کا طریقہ کار  متعارف کرادیا ۔

 بیٹا انفو ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ  وٹس ایپ نے  سوشل میڈیا صارفین  کیلئے اب بلاک شدہ ہونے پر بھی  اپنے کانٹیکٹس کوپیغامات  بھیجنے کی سہولت  متعارف کرادی ۔

دوست نے بلاک کردیا تو  اس کے لئے پریشان ہونے کی بجائے بس آپ کو درج ذیل اقدامات کرنے ہیں اور آپ کا میسیج پہنچ جائے گا آپ کے دوست تک۔

سیٹنگز میں جائیں

اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آپشن  نمودار ہونے پر  اس بٹن پر کلک کریں

اپنا نمبر درج کر کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیں

اب آپ کو واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کرنا ہوگا

ایپلیکیشن دوبارہ انسٹال کرنے کے بعد آپ اس شخص کو بلا خوف وخطر پیغام بھیج سکیں گے جس نے آپ کو بلاک کیا ہو.

 یادرہے  واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد صارف تمام گروپس سے خودکار طریقے سے آؤٹ ہوجائے گا۔ تو اس لئے ضروری ہے کہ تمام گروپس میں خود کو دوبارہ ایڈ کرنے کا انتظام کرنے کے بعد یہ آپشن استعمال کریں 

دوسرا آپشن  یہ ہے کہ صارف پہلے مشترکہ دوست سے ایک واٹس ایپ گروپ بناکر  خود اور جس دوست نے آپ کو بلاک کیا ہے اس کو ایڈ کرے اور مشترک دوست خود اس سے نکل  جائے اس پراسس کے بعد بھی آپ بلاک شدہ فرد سے بات کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں