ویب ڈیسک : سرکاری سکولوں میں داخلوں کا آغاز یکم مارچ سے کرنے کا فیصلہ، نئے داخلے پہلے، نیا تعلیمی سال بعد میں شروع ہوگا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اگست سے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم نجی سکولوں میں نئے داخلوں کا آغاز ہونے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یوٹرن لے لیا ہے۔ نجی سکولوں میں زیادہ بچوں کا داخلہ ہوتا دیکھ کر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے داخلہ پالیسی تبدیل کرلی ہے۔
داخلہ مہم متاثر ہونے سے بچانے کیلئے سرکاری سکولوں میں داخلوں کا آغاز یکم مارچ سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے داخلوں کے لیے خصوصی پلان مرتب کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہر سال دس فیصد زائد بچے سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔