قیصر کھوکھر: ویلفیئر ونگ نے سرکاری گھروں کی نئی آلاٹمنٹ پالیسی جاری کر دی۔
نئی آلاٹمنٹ پالیسی سے انفارمر سکیم ختم کر دی گئی، مخبری کرنے پر اب کسی کو سرکاری گھر نہیں ملے گا۔ آلاٹی کے بچوں کو گھر آلاٹ کرنے کی سکیم ختم کر دی گئی۔ اس سے قبل آلاٹی اپنے بچے کو سرکاری گھر منتقل کر سکتا تھا۔نئی سکیم کے تحت تمام جی او آر میں پراپرٹی مینیجر تعینات ہوں گے۔ جی او آر کے ایس ڈی او ان پراپرٹی مینیجر کے ماتحت ہوں گے۔ یہ پراپرٹی مینیجر جی او آر کے گھروں کی دیکھ بھال کی نگرانی کریں گے۔
سرکاری گھروں کی نئی آلاٹمنٹ پالیسی جاری
21 Feb, 2022 | 12:10 PM