جنید ریاض: پنجاب بھر میں پولیس کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کے لئے قابلیت کا ٹیسٹ تعلیمی بورڈز لیں گے، قابلیت کا ٹیسٹ لینے کے حوالے سے ایس این جی ڈے نے صوبائی وزراء سے تجویز طلب کرلی۔
پنجاب بھر میں پولیس کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت کا ٹیسٹ تعلیم بورڈز لیں گے۔قابلیت کا ٹیسٹ لینے کے حوالے سے ایس این جی ڈے نے صوبائی وزراء سے تجویز طلب کرلی۔تمام صوبائی وزراء کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔زرائع کے مطابق قابلیت کا ٹیسٹ تعلیمی بورڈز کے تحت لینے کا فیصلہ بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
لیڈی و میل کانسٹیبل اور پولیس و دیگر ملازمین کی بھرتی کا ٹیسٹ متعلقہ ڈویژنز کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لیں گے۔صوبائی وزراء 3 روز میں اپنی تجاویز ایس این جی ڈے اے کو بھیجوانے کے پابند ہوں گے۔صوبائی وزراء کی جانب سے تین روز میں جواب نہ دینے پر تجویز کو بغیر جواب منظور کرلیا جائے گا۔