حسنین ساجد: رائیونڈ میں منعقدہ دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، مولانا عبیداللہ خورشید کی دعا کے بعد انخلا کا سلسلہ شروع، اجتماع میں لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔
اجتماع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ انتظامیہ و ٹریفک پولیس کی جانب سے اجتماع کے انخلا کیلئے ٹریفک پلان مرتب دیا گیا ہے۔ رائیونڈ اجتماع سے انخلاء کا سلسلہ جاری۔ اجتماع میں شریک فرزندان دین اڈا پلاٹ سے ہوتے ہوئے رنگ روڈ، بھوبتیاں اور قزلباش چوک سے ٹھوکر کی جانب گامزن ہیں جہاں سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوں گے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز تعینات اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔
رائیونڈ ، دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر
21 Feb, 2022 | 11:20 AM